فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ماسکو میں ایک اور دھماکا، 2 پولیس افسران سمیت 3 افراد ہلاک

ماسکو میں 3 روز میں دوسرا دھماکا ہوا  جس میں 2 پولیس افسران سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی دارالحکومت کے علاقے ییلیتسکایا اسٹریٹ میں زور دار دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لینے کی کوشش کی۔

مشتبہ  شخص پولیس گاڑی کے قریب آرہا تھا، اہلکاروں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بارودی مواد کا دھماکا کردیا۔ دونوں اہلکار سمیت ایک راہگیر بھی مارا گیا۔

روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ دونوں پولیس افسران کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسے۔

روسی میڈیا کے بقول مارے گئے پولیس اہلکاروں کی شناخت 24 سالہ ایلیا کلیمانوف اور 25 سالہ میکسم گوربونوف کے طور پر ہوئی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ قریبی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور افراتفری کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔

یاد رہے کہ یہ دھماکا اسی مقام کے قریب ہوا ہے جہاں پیر کے روز روسی لیفٹیننٹ جنرل فانیل سروروف کار بم دھماکے میں مارے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔