پاکستان سپرلیگ میں 2نئی ٹیموں کے لیے 3براعظموں سے بڈرزسامنے آئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ ٹینڈر کے غیر معمولی اور حوصلہ افزا نتائج کا اعلان کیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق مقررہ تاریخ کے اندر 12پارٹیوں نے باضابطہ طور پر بڈز جمع کرائیں۔
ذرائع کے مطابق بڈرز دنیا کے 3براعظموں سے تعلق رکھتے ہیں ۔بڈرزکاتعلق امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور پاکستان سے ہے۔امریکہ اور کینیڈاکا تعلق براعظم شمالی امریکہ سے ہے۔ آسٹریلیا کا تعلق براعظم آسٹریلیا ،پاکستان اور امارات براعظم ایشیاکے ممالک ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ بڈنگ کے اس مرحلے کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو کیا جائے گا۔اگلے مرحلے میں ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بڈرز کو اوپن کمپیٹیشن بڈنگ کے ذریعے دو نئی ٹیمیں خریدنے کا موقع دیا جائے گا۔ یہ مرحلہ 8 جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔
نئی ٹیموں کے لیے جن شہروں کے نام زیرِ غور ہیں ان میں حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی شامل ہیں تاہم حتمی فیصلہ ٹینڈر کی تکمیل کے بعد ہی کیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos