امریکا نے فینٹانائل کی سمگلنگ میں ملوث چند بھارتی کاروباری شخصیات کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئی دہلی میں واقع امریکی سفارت خانے نے نہ صرف ان افراد کے موجودہ ویزے منسوخ کیے بلکہ ویزے کے لیے نئی درخواستیں بھی مسترد کر دی گئیں۔
یہ کارروائی فینٹانائل کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کی غیر قانونی اسمگلنگ کے الزام پر کی گئی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد منشیات کی غیر قانونی پیداوار اور ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف موثر اقدام اٹھانا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کانگریس میں دیے گئے بیان میں صدر ٹرمپ نے بھارت کو ان 23 بڑے ممالک میں شامل کیا تھا جو منشیات کی ترسیل یا غیر قانونی پیداوار میں ملوث ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos