افغانستان سے دہشت گردوں کا تاجکستان میں حملہ ،2 فوجی ہلاک

جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے، قبضے سے بڑی تعداد میں ہتھیار، دستی بم اور نائٹ ویژن ڈیوائسز ملیں۔

               
December 25, 2025 · اہم خبریں, بام دنیا

دوشنبے: افغانستان سے دہشت گردوں نے تاجکستان میں سرحد پار حملہ کردیا، مسلح جھڑپ میں تاجک بارڈر گارڈ کے 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔

تاجک حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں افغانستان سے آئے 3 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں ہتھیار، دستی بم اور نائٹ ویژن ڈیوائسز ملی ہیں۔

تاجک حکام کا کہنا ہے کہ  افغان طالبان نے بین الاقوامی ذمہ داریوں اور تاجکستان کے ساتھ ریاستی سرحد پر سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ وہ دہشتگرد گروہوں اور اسمگلروں کے حملوں کے خلاف اپنی علاقائی سالمیت کا دفاع کریں گے۔افغانستان سے چند روز کے دوران سرحد پار یہ تیسرا حملہ ہے۔