کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں آج 05ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہونے کے بعد نئی عالمی قیمت 4ہزار 510ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی ۔
دریں اثنا مقامی سطح پر آج جمعہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 4لاکھ 73ہزار 362روپے کی نئی بلند سطح کو چھو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 429روپے بڑھ کر 4لاکھ 05ہزار 831روپے کی بلند سطح پر آگئی۔
علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 240روپے کے اضافے سے 7ہزار 945روپے کی بلند سطح پر آگئی۔
خبرایجنسی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران چاندی کی قیمت میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا۔ چاندی کی قیمت 75.14 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق سال کے اختتام پر مارکیٹ میں کم لیکویڈیٹی، سرمایہ کاروں کی جانب سے قیاس آرائیوں میں اضافہ، امریکی شرح سود میں مزید کٹوتیوں کی توقعات اور بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی نے قیمتی دھاتوں کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos