فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

شام،نماز جمعہ کے دوران مسجد میں بم دھماکا، 5نمازی جاں بحق،21 زخمی

دمشق: شام کے صوبے حمص میں ایک علوی اکثریتی علاقے کی مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق,21 زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق دھماکا نماز کے دوران پیش آیا جس سے مسجد اور اطراف کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

شامی سرکاری میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے واقعے کے فوراً بعد مسجد اور اس کے گردونواح کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور اس کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

دھماکہ  شہر کے وادی الذہاب محلے میں واقع امام علی ابن ابی طالب مسجد میں ہوا، ایک ایسے دن جب بہت سے نمازی عام طور پر مساجد میں نماز ادا کرتے ہیں۔ کسی گروپ نے ابھی تک ذمے داری قبول نہیں کی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا خودکش حملہ آور کی کارروائی یا مسجد میں پہلے سے نصب کیے گئے دھماکہ خیز مواد کے باعث ہو سکتا ہے، تاہم حتمی تصدیق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔