تل ابیب: اسرائیل کے شمالی علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے پہلے راہگیروں کو ٹکر ماری، پھر ڈرائیور ہاتھ میں چاقو لیے نکلا اور لوگوں پراندھا دھند وار کیے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے ایک 68 سالہ خاتون گر کر پہیے تلے کچلی گئیں اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔
اسی طرح چاقو لگنے سے 19 سالہ لڑکی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ اسے بس اسٹاپ پر نشانہ بنایا گیا تھا۔
اسی حملے میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تعاقب کے بعد حملہ آور کو گرفتاری دینے کا کہا لیکن اس نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی کوشش کی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ اپنے دفاع میں اہلکاروں نے حملہ آور پر گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos