بنگلہ دیش میں راک کنسرٹ پر ہجوم کا حملہ، کم از کم 20 افراد زخمی

بنگلہ دیش میں ایک ہجوم نے فرید پور ضلع کے سکول کی 185 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ معروف راک گلوکار جیمز کے کنسرٹ پر حملہ کر دیا، جس کے بعد تقریب کو فوری طور پر منسوخ کرنا پڑا۔ اس واقعے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہو گئے۔

کانسرٹ میں طلبہ، اساتذہ اور سابق طلبہ بڑی تعداد میں شریک تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق رات ساڑھے نو بجے کے قریب جب جیمز سٹیج پر آنے والے تھے، کچھ افراد نے زبردستی اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ سکیورٹی عملے اور منتظمین نے انہیں روکنے کی کوشش کی، لیکن ہجوم نے اینٹیں اور پتھر پھینکنا شروع کر دیے، جس سے پنڈال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زخمی ہونے والے زیادہ تر طلبہ سٹیج کے قریب موجود تھے اور انہیں سر اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مداخلت کے بعد تقریب کے کنوینر نے اعلان کیا کہ قانون و امان کی صورتحال کے پیش نظر کنسرٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ جیمز اور ان کے بینڈ کے کسی رکن کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آور موسیقی اور ثقافتی تقریبات کے خلاف تھے اور پروگرام بند کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ مزید نقصان سے بچنے کے لیے یہ قدم اٹھانا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔