روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، 500 ڈرونز اور 40 میزائل داغے دیئے

کیف: یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس نے رات کے وقت یوکرین پر بڑے پیمانے پر فضائی حملہ کیا، جس میں سینکڑوں ڈرونز اور درجنوں میزائل استعمال کیے گئے۔ ان کے مطابق حملوں کا ہدف توانائی کے نظام اور شہری انفرا اسٹرکچر تھے۔

صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ حالیہ حملے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ روس جنگ ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں اور مسلسل جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق 26 اور 27 دسمبر کی درمیانی شب روسی افواج نے یوکرین کی جانب تقریباً 500 ڈرونز فائر کیے، جن میں بڑی تعداد (Shaheds) ڈرونز کی تھی۔ اس کے علاوہ 40 میزائل بھی داغے گئے، جن میں کنژال (Kinzhal) ایروبالسٹک میزائل شامل تھے۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے متعدد حملے ناکام بنائے، تاہم کئی علاقوں میں بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کو نقصان پہنچا ہے۔ نقصانات کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔