پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند چھا جانے کے باعث حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں موٹرویز کو مختلف مقامات سے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق دھند کی شدت کے باعث موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ، موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان جبکہ موٹروے ایم فائیو ملتان سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں شدید دھند کے باعث سیالکوٹ موٹروے ایم الیون پر بھی گاڑیوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور سفر سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos