غزہ: غزہ میں بارش کے بعد حالات مزید خراب ہو گئے ہیں، بے گھر افراد کے خیمے بھیگ گئے اور فلسطینی شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ متاثرین نے عالمی برادری سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔
اسی دوران اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ غزہ سٹی اور خان یونس پر بمباری کی، جبکہ پناہ گزین کیمپوں پر جنگی کشتیوں سے گولے داغے گئے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید چار افراد شہید ہو گئے اور مختلف علاقوں سے 25 لاشیں برآمد ہوئیں، جس کے بعد فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 71,266 ہو گئی ہے۔
قابض اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں گھر گھر چھاپے بھی جاری رکھے ہوئے ہے، جس دوران چھ فلسطینی شہری گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos