لندن: برطانیہ میں سکھ کمیونٹی نے بنگلادیشی حکومت کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور بھارت کے خلاف احتجاج کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین لندن میں بنگلادیشی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوئے اور بھارت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نوجوان طلبہ رہنما عثمان ہادی کا قتل بنگلادیش میں انقلاب کا سبب بنے گا اور بھارت کی داخلی صورتحال پر منفی اثر ڈالے گا۔
In front of the Bangladesh High Commission in London, Indian Hindutva group was seen chanting anti-Bangladesh slogans. In response, a group of khalistani Sikhs stepped forward in solidarity with Bangladesh and began chanting slogans in support of Shaheed Hadi.#FreeKhalistan pic.twitter.com/vUh8zuv4nv
— Defence research forum DRF (@Defres360) December 28, 2025
سکھ کمیونٹی کے مظاہرین نے کہا کہ مودی حکومت بھارت کا اصل چہرہ چھپانے اور اس کے مخالفین کو ختم کرنے میں ملوث ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بنگلادیش میں حسینہ واجد حکومت کے خلاف سرگرم طلبہ تحریک کے رہنما عثمان ہادی کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے بعد وہ کچھ روز سنگاپور میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔ عثمان ہادی کے انتقال کے بعد بنگلادیش میں بھی بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos