سوات: موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد سوات کے خوبصورت سیاحتی مقام مالم جبہ میں سیاحوں کا رش دیکھنے میں آیا۔
خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں طویل خشک سالی کے بعد ہونے والی برف باری سے پہاڑ سفید چادر اوڑھ گئے اور سیاحوں نے چیئر لفٹ، سنو فال اور قدرتی مناظر کا نظارہ کرنے کے لیے مالم جبہ کا رخ کیا۔
برف سے اٹے پہاڑوں اور یخ بستہ موسم کا لطف اٹھانے کے لیے بچوں، خواتین اور مردوں نے چیئر لفٹ کا بھرپور استعمال کیا اور قدرتی حسن سے محظوظ ہوئے۔ سیاحوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شمالی علاقے قدرت کا حسین تحفہ ہیں اور یہاں آ کر بہت اچھا لگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos