فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

امریکا ، 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرانے سے ایک شخص ہلاک

نیو جرسی : امریکی شہر ہیمونٹن میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص ہلاک، ایک زخمی ہو گیا۔

ہیمونٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بیسن روڈ کے 100 بلاک کے علاقے میں دو ہیلی کاپٹروں کے درمیان تصادم ہوا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹر درمیانی ہوا میں ٹکرا گئے اور کریش لینڈ کر گئے۔

ایک ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔ پولیس اور فائر بریگیڈ نے  کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی موت ہو گئی ہے اور دوسرے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا ہے، واقعہ اتوار کی صبح 11 بجے کے بعد  پیش آیا۔

اس حوالے سے FAA اور NTSB کو مطلع کر دیا گیا ہے وہ حادثے کی تحقیقات کریں گے۔ ہیمونٹن پولیس نے رہائشیوں اور ڈرائیوروں سے گکہا ہے  کہ وہ بیسن روڈ سے گزرنے سے گریز کریں کیونکہ تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔