وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفرید ی نے لاہورمیں رات گئے ہنگامی پریس کانفرنس کی ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم مزاراقبال پر پہنچ گئے ہیں۔ کل جیسے فوڈسٹریٹ کی لائٹس اور بازاربندکردیاگیا،جہاں جہاں بھی ہم گئے وہاں دکانیں بندکردی گئیں ، اسی طرح،ہم نے چوں کہ شیڈول دیا ہواتھا، آج بھی یہاں کی لائٹس بندکردی گئی ہیں۔ کسی کو اندرنہیں آنے دیا جارہا۔ مجھے حسان نیازی اور عمرسرفرازچیمہ کے گھر نہیں جانے دیا گیا۔ یہ ساری فسطائیت مسلسل ایک صوبے کے چیف ایگزیکٹوکے ساتھکرتے آرہے ہیں، یہ سب ہمارے دل اور دماغ پر نقش ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورکے دورے پر ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos