میکسیکو کے جنوب مغربی صوبے اوساکا میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق حادثہ اوساکا کے قصبے نزندا کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹرین موڑ کاٹتے ہوئے پٹری سے اتر گئی۔
حادثے کے وقت ٹرین میں 241 مسافر جبکہ 9 عملے کے ارکان موجود تھے۔ زخمی ہونے والوں میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دیگر مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا اور محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ امدادی سرگرمیاں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں۔
اوساکا کے گورنر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی مدد کے لیے ریاستی اور وفاقی ادارے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos