نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر ڈاوگ بریسویل نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے اس فیصلے کے بعد کرکٹ حلقوں میں ان کے شاندار کیریئر کو سراہا جا رہا ہے۔
ڈاوگ بریسویل نے نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 28 ٹیسٹ، 21 ون ڈے اور 20 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے مجموعی طور پر 915 رنز اسکور کیے جبکہ 120 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
ڈاوگ بریسویل کو ایک محنتی اور کارآمد آل راؤنڈر کے طور پر جانا جاتا تھا، جنہوں نے ٹیم کے لیے کئی اہم مواقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی ریٹائرمنٹ سے نیوزی لینڈ کرکٹ میں ایک اہم باب کا اختتام ہو گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos