جنوبی امریکی ملک سرینام میں ایک افسوسناک واقعے میں باپ نے گھریلو جھگڑے کے بعد چاقو کے حملے میں 5 بچوں سمیت 9 افراد کو ہلاک کر دیا، جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ بیوی سے جھگڑے کے دوران پیش آیا اور ملزم نے طیش میں آ کر نہ صرف اپنے بچوں بلکہ پڑوسیوں پر بھی حملہ کیا۔ اس دوران ملزم نے پولیس اہلکاروں پر بھی حملے کی کوشش کی۔
پولیس نے ملزم کو زخمی کر کے حراست میں لے لیا اور ہسپتال منتقل کیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حملے کی وجوہات اور مکمل صورتحال سامنے لائی جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos