ایران کو جوہری صلاحیت بحال کرنے پر امریکی انتباہ۔ دوبارہ تباہ کردیں گے،ٹرمپ

امریکی صدرنے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے اپنی جوہری صلاحیت بحال کرنے کی کوشش کی تو اسے دوبارہ تباہ کردیاجائے گا۔

فلوریڈامیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ کا کہناتھاکہ ایران جن مقامات پر اپنی صلاحیتوں کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو رواں سال کے شروع میں امریکی حملے سے مختلف ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ ایران، جیسا کہ میں پڑھتا آ رہا ہوں، بنانے کی کوشش نہیں کر رہا کہ وہ ہتھیار اور دیگر چیزیں بنا رہا ہےاگر وہ ایسا کررہے ہیں، تو وہ ان مقامات کا استعمال نہیں کر رہے جنہیں ہم نے ختم کر دیا ہے، وہ ممکنہ طور پر مختلف سائٹس استعمال کر رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ کھڑے ٹرمپ نے ایران کو بیلسٹک میزائل پروگرام کی تعمیر نو کے خلاف خبردار کیا اور دھمکی دی کہ اگر قوم آگے بڑھتی ہے تو اس کےانتہائی طاقتور نتائج ہوں گے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگرچہ انہیں یقین نہیں کہ ایران نے اپنی جوہری صلاحیتوں کو بڑھانے کی کوشش کی ہے، لیکن انہیں خدشہ ہے کہ وہ ایسا کچھ ضرورکررہاہے۔اگریہ بات صحیح ہے تو، ہمارے پاس اس تعمیر کوبھی بہت جلدختم کرنے کے لئے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہم بالکل جانتے ہیں کہ وہ کہاں جا رہے ہیں، وہ کیا کر رہے ہیں، اور مجھے امید ہے کہ وہ ایسا نہیں کر رہے ۔ٹرمپ نے مزید کہاکہ یہ وہی ہے جو ہم سنتے ہیں – جہاں دھواں ہے، وہاں آگ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔