ایرانی سپریم لیڈر خامنائی

ایٹمی تنصیبات کے خلاف ٹرمپ کی دھمکی پر ایرانی ردعمل آگیا

ایٹمی تنصیبات کے خلاف امریکی صدرکی دھمکی پر تہران کا ردعمل آگیا ہے۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی کے اعلیٰ مشیر علی شمخانی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا ’’سخت جواب‘‘ دیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ان کی پوسٹ اس وقت سامنے آئی جب ٹرمپ نیتن یاہو سے ملاقات کر رہےتھے۔ جون میں 12 روزہ جنگ ختم کرنے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیلی رہنما ایران پر مزید حملوں پر زور دے رہے ہیں۔

اگرچہ اس طرح کے حملوں کو بڑے پیمانے پر ٹرمپ کی ترجیحات سے متصادم سمجھا جاتا ہے، امریکی صدر نے کہا تھاکہ اگر ایران اپنی جوہری یا فوجی صلاحیتوں کودوبارہ تعمیرکرنے کی کوشش کی تو وہ جہنم پر دستک دے گا۔ٹرمپ نے کہاکہ ایسے مقامات کو پھرتباہ کردیاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔