بنگلا دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم خالدہ ضیا انتقال کر گئیں

بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم اوراپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا طویل علالت کے بعدوفات پا گئی ہیں۔ذاتی معالج کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔وفات کے وقت بیٹااوردیگر اقارب وساتھی ہسپتال میں موجودتھے۔ان کی عمر80 سال تھی۔

خالدہ ضیا جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں او روہ اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ گزشتہ دنوںڈاکٹروں نے ان کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ان کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ خالدہ ضیا کو لائف سپورٹ پر رکھا گیا اور باقاعدگی سے ڈائیلاسس کیا جاتارہا ۔انہوں نے بتایا کہ ڈائیلاسس رکنے پر ان کی حالت بگڑ جاتی ۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ عمر اور متعدد پیچیدہ بیماریوں کے باعث ایک ساتھ ہر بیماری کا علاج ممکن نہیں رہا۔

خالدہ ضیا15اگست 1946 کوپیداہوئی تھیں۔وہ  دو بار بنگلہ دیش کی وزیراعظم بنیں اور2 بار قائدحزب اختلاف بھی رہیں۔ایک بار خاتون اول بننے کا اعزازحاصل ہوا جب ان کے شوہرجنرل ضیاالرحمان ملکی صدارت پر فائزتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔