بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے گوتم گمبھیر کو ریڈ بال کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے الگ کرنے کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے وی وی ایس لکشمن سے ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے بات چیت شروع کر دی ہے۔ لکشمن کو ریڈ بال کرکٹ کی کوچنگ دینے کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوششیں بتائی جا رہی ہیں۔
تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ گوتم گمبھیر کے بارے میں یہ صرف افواہیں ہیں اور بی سی سی آئی میں ابھی تک کسی بھی فیصلے پر بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے کوچ کو لانے کے حوالے سے بھی کوئی بات نہیں ہو رہی اور افواہوں کو پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos