دبئی میں لگژری گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی مہنگی ترین نیلامی

دبئی میں لگژری گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کی نیلامی میں سب سے مہنگی نمبر پلیٹ 96 لاکھ 60 ہزار درہم (تقریباً 74 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئی۔ عرب میڈیا کے مطابق مجموعی طور پر 10 کروڑ 90 لاکھ درہم (8 ارب 31 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کی رقم میں نمبر پلیٹس نیلام کی گئیں۔

اس 120 ویں اوپن نمبر پلیٹ نیلامی میں دو سے پانچ ہندسوں پر مشتمل 90 خصوصی نمبر پلیٹس پیش کی گئیں۔ دوسری مہنگی نمبر پلیٹ 80 لاکھ درہم (تقریباً 61 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئی، جبکہ ایک نمبر پلیٹ 67 لاکھ 40 ہزار درہم (تقریباً 51 کروڑ پاکستانی روپے) میں اور ایک اور تقریباً 33 کروڑ پاکستانی روپے میں نیلام کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نیلامی اب تک کی سب سے بڑی نمبر پلیٹس کی نیلامی قرار دی جا رہی ہے، جس نے دبئی میں لگژری گاڑیوں کے شوقین افراد کی دلچسپی دوبالا کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔