سعودی عرب کی کابینہ نے قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے کسی بھی ضروری اقدام سے گریز نہ کرنے کا واضح اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ کا اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ملکی اور علاقائی سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
اجلاس میں شرکا نے یمن میں موجودہ کشیدگی کو غیر جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عرب امارات کے سابقہ وعدوں سے مطابقت نہیں رکھتی۔ سعودی حکام نے امید ظاہر کی کہ یمن کے حوالے سے عرب امارات کسی بھی فوجی یا مالی معاونت میں ملوث نہیں ہوگا اور علاقائی معاملات میں حکمت اور برادرانہ اصول غالب آئیں گے۔
علاوہ ازیں سعودی کابینہ نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اسرائیلی اعلان کو بھی مسترد کر دیا۔ کابینہ کے مطابق سعودی عرب خطے میں استحکام اور بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کے لیے اپنی پالیسیوں پر سختی سے عمل جاری رکھے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos