بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا

ڈھاکا: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ اس موقع پر اہم سرکاری شخصیات اور مختلف ممالک کے سفارتی مشن بھی شریک ہوئے۔ خالدہ ضیا کو شیر بنگلہ نگر میں مرحوم شوہر، سابق صدر ضیا الرحمان کے پہلو میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے خالدہ ضیا کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور آج ملک بھر میں عام تعطیل رہی۔

بیگم خالدہ ضیا 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔ وہ ڈھاکا کے ایور کیئر ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور طویل عرصے سے دل، جگر اور دیگر متعدد بیماریوں میں مبتلا تھیں۔ ان کا علاج بنگلہ دیشی اور غیر ملکی ڈاکٹرز کی ٹیم کر رہی تھی، تاہم جسمانی حالت کی وجہ سے انہیں بیرون ملک منتقل کرنا ممکن نہیں تھا۔

خالدہ ضیا بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن تھیں اور تین بار وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دے چکی تھیں۔ وہ بنگلہ دیش کی پہلی اور مسلم دنیا کی دوسری خاتون وزیراعظم تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔