افغانستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان

کابل: افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل افغان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی، جو 19 سے 22 جنوری تک متحدہ عرب امارات میں افغانستان کی میزبانی میں ہوگی۔

افغانستان کی قیادت ان مقابلوں میں راشد خان کریں گے۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں آل راؤنڈر گلبدین نائب اور فاسٹ بولر نوین الحق کی واپسی ہوئی ہے، جو حالیہ عرصے میں ٹیم سے باہر تھے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان پول ڈی کا حصہ ہے اور ٹیم اپنا پہلا میچ 8 فروری کو چنائی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

افغانستان کے اسکواڈ میں راشد خان (کپتان)، ابراہیم زادران (نائب کپتان)، رحمان اللہ گرباز، محمد اسحاق، صدیق اللہ اتل، درویش رسولی، شاہد اللہ کمال، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی، نور احمد، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل حق فاروقی اور عبداللہ احمد زئی شامل ہیں۔

جبکہ اے ایم غضنفر، اعجاز احمد زئی اور ضیاءالرحمان شریفی کو بطور ریزرو کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔