متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

پیٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 2.53 درہم فی لیٹر ہو گی، دسمبر میں قیمت 2.70 درہم فی لیٹر تھی۔ فیول پرائس کمیٹی

               
December 31, 2025 · بام دنیا, کامرس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

دبئی: متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

فیول پرائس کمیٹی کے مطابق پیٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 2.53 درہم فی لیٹر ہو گی، دسمبر میں قیمت 2.70 درہم فی لیٹر تھی۔

پیٹرول اسپیشل 95 کی قیمت 2.42 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو کہ دسمبر میں 2.58 درہم فی لیٹر تھی۔