نئے سال کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ،ڈالر میں کمی

کراچی: نئے سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ای) میں تاریخی ریکارڈ قائم ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس 175,392 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 1,338 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے سرمایہ کاروں میں جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی کمی ہوئی اور انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق گزشتہ 70 دنوں سے ڈالر کی قیمت ایک یا دو پیسے فی دن کی کمی کے ساتھ مستحکم ہو رہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 281 روپے 15 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بلند سطح اور ڈالر کی قدر میں کمی سے سرمایہ کاروں میں اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کی جانب ایک مثبت اشارہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔