نیو یارک: تاریخ رقم کرتے ہوئے زہران ممدانی نے نیو یارک کے میئر کے طور پر عہدے کا حلف قرآن پاک پر اٹھایا۔ وہ نیو یارک کے پہلے مسلمان میئر ہیں۔ نیو یارک کی اٹارنی جنرل نے حلف برداری کی تقریب میں میئر ممدانی سے حلف لیا۔
زہران ممدانی نے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار کو شکست دی تھی۔ حلف برداری کے موقع پر میئر نے کہا کہ آج ان کی زندگی کا ایک اہم دن ہے اور وہ اپنی ذمہ داری کو بہتر انداز میں نبھانے کی پوری کوشش کریں گے۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔
میئر ممدانی نے نئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے کمشنر مائیک فلن کی تقرری کا بھی اعلان کیا۔ حلف برداری کی تقریب میں موجودہ میئر ایرک ایڈمز، متعدد کانگریس اراکین اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos