سوئٹزرلینڈ کے مشہور سیاحتی مقام کرانس مونٹانا میں واقع ایک لگژری اسکی ریزورٹ کے بار میں ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔سوئس حکام کا بتانا ہے کہ واقعےکےمتاثرین میں سےکچھ افراد غیر ملکی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً ڈیڑھ بجے اس وقت ہوا جب بڑی تعداد میں افراد نئے سال کی تقریبات منانے کے لیے بار میں موجود تھے۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ بار کا بڑا حصہ تباہ ہو گیا۔
سوئس پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ کرانس مونٹانا کے لگژری ریزورٹ اِسکی کے ایک بار میں زوردار دھماکا ہوا جس کے بعد بار میں آگ بھڑک اٹھی۔
یہ افسوسناک واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب دنیا بھر میں نئے سال کی آمد خوشیوں کے ساتھ منائی جا رہی تھی، جس نے جشن کو غم میں تبدیل کر دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos