گیمبیامیں تارکین وطن سے بھری کشتی الٹ گئی۔ 7 ہلاک، متعدد لاپتہ

گیمبیا کی میں تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی رات کے وقت الٹنے کے بعد 7 لاشیں نکال لی گئیں اور 96 افراد کو بچا لیا گیا۔درجنو ں لاپتہ ہیں۔

حکام نے ایک بیان میں کہا کہ جہاز مبینہ طور پر 200 تارکین وطن کو لے جا رہا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ بچائے گئے تارکین وطن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔39 کو ہسپتال لے جایا گیا اور 57 کو نیول بیس پر طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مغربی افریقہ کے ساحل سے کینری جزائر تک بحر اوقیانوس کی نقل مکانی کایہ راستہ، جوعام طور پر اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے افریقی تارکین وطن استعمال کرتے ہیں، دنیا کے مہلک ترین راستوں میں سے ایک ہے۔

اطلاع ملنے پر گیمبیا کی بحریہ نے آدھی رات کے بعد تلاش اور بچاؤ کی کارروائی شروع کی، جس میں کئی بحری جہاز اور ایک ماہی گیر کشتی شامل تھی جو مدد کے لیے آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔