دنیاکی دشوارترین اورمشہور کارریس ڈاکار ریلی کا48واں ایڈیشن کل سعودی عرب میں شروع ہوگا۔ ریلی3 سے 17 جنوری تک جاری رہے گی،اس دوران 7 ہزار994کلومیٹر مسافت طے کرے گی، سعودی عرب میں4 ہزار840کلومیٹر سفر ہوگا۔ ایڈیشن 13 مراحل پر مشتمل ہو گا۔ریلی کا روٹ98 کلومیٹر ہے۔69 ملکوں سے 812 کارڈرائیورز حصہ لیں گے جو 8 کیٹیگریز میں 433 گاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔
سعودی ریلی اسٹار یزید الراجی اپنے ٹائٹل کا دفاع کررہے ہیں۔
گزشتہ سال کی فتح نے الراجی کو مجموعی طور پر کار کیٹیگری (الٹیمیٹ) جیتنے والاپہلا سعودی ڈرائیور بنایاتھا، جو دنیا کی سب سے مشکل ریلی میں اعلیٰ ترین کلاس ہے۔ریلی ینبو میں شروع اور اختتام پذیر ہوگی، جس میں سات لوپ مراحل اور دو میراتھن مراحل شامل ہیں، جو اس مقابلے کی مشکل کو نمایاں طور پر بڑھاتے ہیں۔
سعودیہ کی میزبانی میں ڈاکار ریلی کا یہ 7واں ایڈیشن ہوگا۔اس کا اہتمام سعودی آٹوموبائل اینڈ موٹرسائیکل فیڈریشن کرے گی اور اسے سعودی موٹرسپورٹ کمپنی فروغ دے گی۔
ایڈیشن اب تک کا سب سے زیادہ امتیازی ہونے جارہاہے کیوں کہ اس میں ایک نیا راستہ متعارف کرایاجارہاہوں جو حریفوں کو سعودیہ کے قدرتی حسن، متنوع مناظر اور تاریخی مقامات کے قریب سے گذرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
نئے سرے سے ڈیزائن کیا گیا کورس نئے چیلنجز بھی لائے گا جو مسابقت کی شدت میں اضافہ کریں گے اور ہر مرحلے کے جوش و خروش میں اضافہ کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos