پشاور() پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے سال 2025 میں دو ہزار 538 دل کے آپریشن کرکے پاکستان میں امراض قلب کے بڑے ہسپتالوں کی فہرست میں اپنا نام برقرار رکھا ۔ان دوہزار سے زائد دل کے اپریشنز میں 316بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز بھی کی گئیں۔پی آئی سی ترجمان رفعت انجم کے مطابق پی آئی سی کی او پی ڈی میں ایک لاکھ 27 ہزار748 دل کے مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں 22 ہزار 563 بچے بھی شامل ہے۔سال 2025 کے دوران 19 ہزار 583 مریضوں کی انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کی گئیں جبکہ ایک ہزار 222 بچوں کے دل کے سوراخ ڈیوائس کے ذریعے بند کیے گئے ۔ہسپتال ایمرجنسی میں 23 ہزار 101 دل کے مریضوں کو لایا گیا ۔ترجمان کے مطابق پی آئی سی میں صحت کارڈ کے تحت مفت 28 ہزار 115 مریضوں کو انجیو گرافی،انجیو پلاسٹی ،دل کے آپریشنز اور دیگر علاج معالجہ فراہم کیا گیا۔پی آئی سی نے صوبے میں ایڈوانس علاج بھی متعارف کروائے جس میں بغیر سینہ چاک کئے 37 ٹاوی اور 3 مائٹرل کلپ سرجریز کی گئیں ۔پی آئی سی میں دیگر صوبوں اور پڑوسی ملک افغانستان کے مریضوں کو بھی بہترین سہولیات دی گئیں تقریبا 1200 افغان مریضوں کا او پی ڈی میں علاج معالجہ،جبکہ 200 سے زائد کی انجیو گرافی ،انجیو پلاسٹی اور دل کی سرجریز کی گئیں،ترجمان پی آئی سی
پشاور: پی آئی سی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیک ایم آر آئی، سی ٹی اسکین ،الٹرا ساونڈ ایکسرے اور جنرل ایم آر آئی سے 41 ہزار 976 مریض مستفید ہوئےجبکہ ہسپتال کی انٹرنیشنل سٹینڈرڈ لیبارٹری میں 6 لاکھ 95 ہزار 275 مریضوں کے مختلف ٹیسٹ ہوئے۔
سال 2025 میں ایک بار پھر پی آئی سی نے صوبے کا نام روشن کیا اور ایک دن میں 14 ٹاوی سرجریز کر کے پی آئی سی نے عالمی ریکارڈ بنا کر پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کیا ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos