سوئس حکام کا کہنا ہے کہ کرانس،مونٹاناکے بار میں نئے سال کی تقریب میں ہلاکت خیز آگ لگنے کی ممکنہ وجہ شراب کی بوتلوں پر لگائی گئی موم بتیاں’’ بینگال لائٹس‘‘ تھیں۔بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ کم از کم چھ روشن موم بتیاں بار میں اونچی جگہ پر رکھی ہوئی ہیں ، اوپر فوم کے مواد والی چھت میں آگ بھڑک رہی ہے۔چیف پراسیکیوٹر بیٹریس پلاؤڈکے مطابق آگ ممکنہ طور پر شیمپین کی بوتل پرموجود ان سپارکلرزسے پھیلی جو چھت کے بہت قریب تھیں۔
پلاؤڈ نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ یہ سپارکلرز چھت کے بہت قریب چلے گئے تھے۔ وہاں سے، ایک تیز، بہت تیز آگ پھیلی۔
بار کے اندر سے ایک تصویر میں کم از کم چھ بوتلیں دکھائی دیتی ہیں جن سے آگ اور دھواں فضامیں بلند ہوتاہے۔ایک آزاد فائر کنسلٹنٹ نے بتایا کہ صوتی ٹائلوں کی موجودگی، جو تصویروں میں چھت پر دیکھی جا سکتی ہے، آگ پھیلنے کا ذریعہ بنی۔
صوتی ٹائلز، آواز کو جذب کرنے والے پینلز ہوتے ہیں جو آواز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں -انہی سے آگ کا آغازہواتھا۔
حکام کے مطابق آتشزدگی سے کم از کم 40 افراد ہلاک اور 119 زخمی ہوئے۔ وزیر صحت میتھیاس رینارڈ نے کہا کہ 50 مریضوں کو علاج کے لیے دوسرے یورپی ممالک کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے یا کیا جائے گا۔
غیر ملکیوں سمیت متعدد افراد لاپتہ ہیں، جن میں آٹھ فرانسیسی شہری شامل ہیں۔ چھ نوجوان اطالوی بھی لاپتہ ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos