جنوبی میکسیکو میں 6.5 شدت کا زلزلہ

جنوبی میکسیکو میں آنے والے درمیانے درجے کے طاقتور زلزلے نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جبکہ اس دوران صدر کلاڈیا شین باؤم کی پریس کانفرنس بھی کچھ وقت کے لیے روک دی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ریاست گیریرو میں بحرالکاہل کے ساحلی علاقے کے قریب تھا، جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 35 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے اس وقت محسوس کیے گئے جب صدر کلاڈیا شین باؤم میکسیکو سٹی میں صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔ اچانک زلزلے کے انتباہی الارم بجنے لگے، جس کے بعد صدر اور صحافیوں نے احتیاطی طور پر عمارت خالی کر دی۔ کچھ ہی دیر بعد صورتحال معمول پر آنے پر پریس بریفنگ دوبارہ شروع کر دی گئی۔

صدر شین باؤم اور ریاست گیریرو کے گورنر کے مطابق فوری طور پر کسی جانی نقصان یا بڑے مالی خسارے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم زلزلے کے باعث دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور سڑکوں پر خوف زدہ مناظر دیکھنے میں آئے۔

ریاست گیریرو میں واقع معروف سیاحتی شہر اکاپولکو بھی زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں شامل ہے۔ یہ شہر پہلے ہی 2023 میں آنے والے شدید سمندری طوفان کے بعد بحالی کے مرحلے سے گزر رہا ہے، جس کے باعث حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔