امریکا اور یورپ میں جاری شدید برفباری نے میدانوں اور پہاڑوں کو سفید چادر میں لپیٹ دیا ہے، جبکہ درجہ حرارت کئی علاقوں میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
امریکی ریاستوں کیلیفورنیا اور مشی گن میں برفباری کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں راستوں میں پھنس گئیں اور کئی دیگر برف کے نیچے دب گئیں، جس سے ٹریفک میں شدید رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔
یورپ میں فرانس سمیت متعدد ممالک میں بھی برفباری کے باعث جھیلیں اور آبشاریں جم گئیں، جبکہ سرسبز میدان اور پہاڑ سفید برف کی چادر میں چھپ گئے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos