آن لائن ادائیگیوں کے لیے OTP ایس ایم ایس بند کرنے کا اعلان

 متحدہ عرب امارات کے کئی بڑے بینکوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ 6 جنوری 2026 سے آن لائن کارڈ کی خریداری کے لیے SMS کے ذریعے ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) بھیجنا بند کر دیں گے۔

بینکوں نے اپنے صارفین کو مطلع کیا ہے کہ اب آن لائن ادائیگیوں کی تصدیق صرف بینک کی سمارٹ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے کی جائے گی۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے بینک کی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ اور ایکٹیویٹ کریں تاکہ آن لائن لین دین محفوظ طریقے سے مکمل ہو سکے۔

بینکوں کی جانب سے 31 دسمبر 2025 کو جاری کردہ الرٹس میں کہا گیا کہ یہ تبدیلی 6 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگی اور صارفین کی آسانی اور سیکیورٹی کے لیے اپلیکیشن کے استعمال پر زور دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔