نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نے دفتر سنبھالنے کے پہلے ہی روز سابق میئر ایرک ایڈمز کے 26 ستمبر 2024 کے بعد کیے گئے تمام فیصلے منسوخ کر دیے۔
یہ تاریخ اس لیے اہم ہے کہ اسی روز سابق میئر ایرک ایڈمز پر رشوت اور فراڈ کے الزامات میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔
ظہران ممدانی کے اقدامات میں نیویارک شہر کے لیے یہود دشمنی کے حوالے سے منظور کردہ وضاحت کو بھی منسوخ کرنا شامل ہے، جو ہولوکاسٹ یادگار اتحاد نے پیش کی تھی۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ نئے میئر کی یہ کارروائی شہری انتظامات اور پالیسیوں کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos