جاوید اختر اپنی ہی وائرل ویڈیو پر برہم

بھارت کے معروف اسکرین رائٹر اور شاعر جاوید اختر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی مصنوعی ذہانت (AI) سے بنائی گئی ویڈیو پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور قانونی کارروائی پر غور شروع کر دیا ہے۔

اس ویڈیو میں جاوید اختر کے سر پر ٹوپی، ہاتھ میں تسبیح اور کاندھے پر سرخ رنگ کا رومال دکھایا گیا ہے، جبکہ ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ خدا کی طرف مائل ہو گئے ہیں۔

جاوید اختر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ ایک جعلی ویڈیو ہے اور اس میں دکھائی گئی تصویر ان کی نہیں بلکہ کمپیوٹر سے تیار کردہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ سراسر غلط اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والا مواد ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سنجیدگی سے اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ اس معاملے کو پولیس میں رپورٹ کیا جائے اور اس جعلی ویڈیو کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ جاوید اختر نے متعدد مواقع پر کہا ہے کہ وہ خدا اور کسی مذہب پر یقین نہیں رکھتے، اور یہ ویڈیو ان کی شناخت اور موقف کے برعکس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔