سفارتی کشیدگی،بنگلہ دیشی فاسٹ بولرکو آئی پی ایل سے باہر کردیا گیا

 بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو ہدایت کی ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئندہ آئی پی ایل 2026 سیزن کے اسکواڈ سے باہر کر دیں۔ یہ فیصلہ حالیہ سفارتی کشیدگی اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے تصدیق کی کہ بورڈ نے ابتدائی طور پر صورتحال پر نظر رکھنے کی پالیسی اپنائی تھی، لیکن حالیہ پیشرفت کے بعد یہ فیصلہ ناگزیر ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کسی متبادل کھلاڑی کے لیے درخواست کرے تو اجازت دی جائے گی۔

مستفیض الرحمان کو گزشتہ دسمبر میں آئی پی ایل نیلامی میں 9 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے میں خرید کر کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں شامل کیا گیا تھا، جس سے وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے تھے۔ ان کی شمولیت شروع سے ہی تنازع کا باعث بنی ہوئی تھی۔

بی سی سی آئی نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ کھیل اور خطے کی موجودہ حساس سیاسی صورتحال کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔