یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دفاعی اور سفارتی حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم تقرریاں کر دی ہیں۔ ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کیریلو بودانوف کو صدارتی چیف آف اسٹاف اور مشیرِ اعلیٰ مقرر کر دیا گیا ہے، جسے یوکرین کی سیاسی تاریخ میں ایک غیر معمولی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
صدر زیلنسکی نے ڈرون ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اصلاحات کے ماہر میخائل فیڈوروف کو وزیرِ دفاع نامزد کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔ یہ فیصلے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب یوکرین امریکا کی ثالثی میں روس کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے لیے اپنی پوزیشن مضبوط کر رہا ہے۔
کیریلو بودانوف ایک تجربہ کار فوجی کمانڈر اور جنگی ہیرو سمجھے جاتے ہیں، جبکہ میخائل فیڈوروف جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر چکے ہیں۔ صدر زیلنسکی کے مطابق ان تقرریوں سے ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد بحال ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos