امریکہ نے وینزویلاپر حملہ کیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے لیڈرپر بڑے پیمانے پرحملہ کیا ہے۔
ٹرمپ کے مطابق یہ کارروائی امریکا کی جانب سے کی گئی ایک بڑی فوجی مہم کے بعد عمل میں آئی، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔وینزویلا کی حکومت نے بھی باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ امریکا نے ملک کے مختلف علاقوں میں حملے کیے ہیں۔ سرکاری بیان کے مطابق یہ حملے دارالحکومت کاراکاس کے علاوہ میرانڈا، آراگوا اور لاگویرا ریاستوں میں ہوئے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے وینزویلا میں وسیع پیمانے پر حملوں کے بعد وہاں کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو ’حراست میں لے کر ملک سے باہر منتقل کر دیا ہے
تاحال امریکی حکام، وینزویلا کی حکومت یا بین الاقوامی ذرائع سے اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔ وینزویلا کی حکومت نے ملک کے مختلف حصوں میں امریکی حملوں کی تصدیق کر دی ہے، دارالحکومت کاراکاس میں زور دار دھماکوں کی آوازیں اور دھویں کے بلند ہوتے کالم دیکھے گئے، جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملوں کا حکم دیا ہے اور وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس میں کم ازکم 7دھماکے ہوئے ہیں۔ امریکی عہدیدار نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ امریکا وینزویلاکے خلاف فوجی حملےکررہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر وینزویلا کے معاملے پرپاکستانی وقت کےمطابق رات 9 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos