امریکی فوج کے ہاتھوں جنوبی امریکہ کے ملک وینزویلا میں صدر کوگرفتارکیے جانے کی مبینہ تصاویر سامنے آئی ہیں۔ٹی وی سکرین گریب تصویر میں صدرمادورو کو 2 فوجی پکڑکرلے جاتے دکھائی دیتے ہیں اور پس منظرمیں ایک طیارہ کھڑاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں اہلیہ سمیت گرفتارکرکے کسی دوسرے ملک منتقل کیا گیاہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہاتھاکہ وینزویلا پر فوجی حملہ کیا گیاہے اور اس کے صدرکو گرفتارکرنے کے بعد ملک سے باہر بھیج دیاگیا۔
وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی اور صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد ملک کی نائب صدر کی جانب سے پہلا باضابطہ ردعمل سامنے آ گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائب صدر دَلسی رودریگیز نے سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے حالیہ غیر معمولی اور تشویشناک صورتحال پر اظہارِ خیال کیا۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کو تاحال صدر مادورو اور خاتونِ اوّل سیلیا فلورس کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات موصول نہیں ہو سکیں۔
نائب صدر نے کہاکہ صدر اور ان کی اہلیہ اس وقت کہاں ہیں اور کس حالت میں ہیں، اس حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos