وینزویلا: اپوزیشن رہنما اور نوبل امن انعام یافتہ ماریا کورینا نے کہا ہے کہ وینزویلا میں عوامی حکومت کے قیام کا وقت آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صدر نکولس مادورو کو اب بین الاقوامی انصاف کا سامنا کرنا ہوگا۔
اپوزیشن رہنما نے وینزویلا کے عوام کے نام انٹرنیٹ پر جاری ایک کھلے خط میں اپوزیشن لیڈر ایڈمنڈو گونزالیز کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں ملک کا نیا قائد قرار دیا۔ ماریا کورینا کا کہنا تھا کہ اقتدار کی تبدیلی کے بعد ملک میں امن قائم ہوگا اور تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں حقیقی کامیابی ایڈمنڈو گونزالیز نے حاصل کی تھی، اس لیے انہیں فوری طور پر اپنی آئینی ذمہ داریاں سنبھالنی چاہئیں۔ اپوزیشن قیادت کے مطابق عوام کی اکثریت جمہوری تبدیلی کے حق میں ہے اور وینزویلا ایک نئے دور میں داخل ہونے جا رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos