وینزویلا میں امریکہ کی فوجی کارروائی تشویشناک ہے،یواین سیکرٹری جنرل

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے وینزویلا میں حالیہ کشیدگی، بالخصوص امریکہ کی جانب سے کی گئی فوجی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کی کارروائیاں عالمی قانون کے لیے خطرناک مثال قائم کرتی ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے زور دیا کہ تمام فریقین کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کا مکمل احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ حالیہ پیش رفت میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کی گئی اور اس سے عالمی قانونی نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے وینزویلا کے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع اور بامقصد مذاکرات کے ذریعے بحران کا پرامن حل تلاش کریں۔

یہ بیان ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب وینزویلا میں سیاسی اور عسکری حالات تیزی سے کشیدہ ہو رہے ہیں اور عالمی برادری ممکنہ علاقائی اثرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔