واشنگٹن،: وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وینزویلا کو کنٹرول میں رکھنے کے بیان کے خلاف دنیا کے مختلف حصوں میں مظاہرے کیے گئے۔
واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ہوئے، نعرے لگائے اور "وینزویلا کے خلاف جنگ نہیں” کے بینر اٹھائے۔ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں بھی مظاہرین نے ریلی نکالی اور صدر ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ پیرس، ایتھنز، روم، ارجنٹینا اور کولمبیا میں بھی امریکی حملوں کے خلاف احتجاج کیا گیا اور وینزویلا کے جھنڈے لہرائے گئے۔
واضح رہے کہ فلوریڈا میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وینزویلا کے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کے خلاف کرمنل چارجز عائد کیے جائیں گے اور انہیں نیویارک منتقل کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت میں غیرمعمولی آپریشن کیا اور فضائی، زمینی اور سمندری طاقت کا مظاہرہ کیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں اقتدار کی محفوظ منتقلی تک امریکہ کا کردار جاری رہے گا اور امریکی تیل کمپنیاں وہاں کام کریں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos