فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانیہ اور فرانس کا شام میں داعش کے ٹھکانے پر مشترکہ حملہ

لندن: برطانیہ کی وزارتِ دفاع کے مطابق رائل ایئر فورس کے ٹائیفون جنگی طیاروں نے شام میں داعش کے زیرِ زمین اسلحہ ڈپو پر فرانسیسی طیاروں کے ساتھ مل کر کارروائی کی۔

وزارتِ دفاع نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق اس ٹھکانے میں بڑی تعداد میں ہتھیار اور بارودی مواد ذخیرہ کیا گیا تھا۔ برطانوی حکام کے مطابق ہمارے طیاروں نے اس مرکز تک جانے والی متعدد سرنگوں کو نشانہ بنانے کے لیے پیووے IV گائیڈڈ بموں کا استعمال کیا۔ ابتدائی طور پر سامنے آنے والی معلومات سے اس بات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

مزید کہا گیا کہ سنیچر کی رات گئے ہونے والی اس کارروائی میں کسی بھی شہری کو نقصان نہیں پہنچا اور تمام طیارے بحفاظت واپس لوٹ آئے۔

برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا، "یہ قدم ہماری برطانوی قیادت اور مشرق وسطیٰ میں داعش اور اس کے خطرناک اور پرتشدد نظریات کے دوبارہ سر اٹھانے کو روکنے کے لیے اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔”

برطانوی وزیر دفاع نے آپریشن میں شامل فورسز کی تعریف اور شکریہ ادا کیا۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام اور عراق میں داعش کے اب بھی 5000 سے 7000 جنگجو موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔