فائل فوٹو
فائل فوٹو

یمن کی تسلیم شدہ حکومت کا حضرموت پر دوبارہ کنٹرول کرنے کا اعلان

عدن: یمن کی سعودی حمایت یافتہ  بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے حضرموت کے گورنریٹ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔حضرموت کی بازیابی کے فوراً بعد، گورنر سالم الخنبشی نے شہر سیئون سے صوبے کے انتظامی امور دوبارہ سنبھالنے کا اعلان کیا۔

گورنر سالم الخنبشی کے مطابق یمن کی ہوم لینڈ شیلڈ فورسز اتوار کے روز مکلا میں داخل ہوئیں، جو حضرموت کا دارالحکومت ہے جبکہ الریان ایئرپورٹ اور دیگر ساحلی علاقوں پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فورسز نے الریان ایئرپورٹ کے محاذ پر موجود مزاحمتی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر ختم کر دیا۔الخنبشی نے اس سے قبل جنوبی عبوری کونسل (STC) سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مکلا کے الریان ایئرپورٹ سے فوری طور پر انخلا کرے۔

جمعے کے روز گورنر نے اعلان کیا تھا کہ ہوم لینڈ شیلڈ فورسز نے حضرموت میں ایک فوجی آپریشن شروع کیا ہے، جسے "کیمپوں پر کنٹرول” کا نام دیا گیا، اور اس کا مقصد فوجی تنصیبات پر منظم اور پُرامن طریقے سے کنٹرول حاصل کرنا ہے۔

یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے سالم الخنبشی کو حضرموت میں ہوم لینڈ شیلڈ فورسز کا کمانڈر مقرر کیا، اور انہیں صوبے میں مکمل فوجی اور سیکیورٹی اختیارات دے دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔