مادورو اور اُن کی اہلیہ کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا
سماعت مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے (17:00 جی ایم ٹی) مقرر کی گئی ہے، عدالتی ترجمان
January 5, 2026 · بام دنیا
نیو یارک: عدالتی کے ترجمان کے مطابق کراکس کے گرفتارصدر مادورو اور اُن کی اہلیہ کو آج پیر کو عدالت میں پیش کیا جائےگا۔
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس پیر کے روز نیویارک کے مین ہٹن میں وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے۔
عدالتی کے ترجمان کے مطابق سماعت مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے (17:00 جی ایم ٹی) مقرر کی گئی ہے۔