امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر تعاون نہ کرنے کی صورت میں بھارت پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا، روسی تیل کے حوالے سے بھارت کے مؤقف کا تفصیلی جائزہ لے رہا ہے، اور اگر نئی دہلی نے اس معاملے پر واشنگٹن کے ساتھ تعاون نہ کیا تو تجارتی محصولات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات جاری ہیں۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں روسی تیل کی خریداری روکنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
تاہم امریکی صدر کے اس دعوے پر تاحال بھارتی حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ ردِعمل یا وضاحت سامنے نہیں آئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos